چیمپئنزٹرافی2025کامجوزہ شیڈول سامنےآگیا

چیمپئنزٹرافی2025کامجوزہ شیڈول سامنےآگیا
کیپشن: The proposed schedule of Champions Trophy 2025 has been revealed

ایک نیوز:اگلے برس فروری مارچ میں پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی  چیمپینز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔ روایتی حریف پاک بھارت ٹیموں کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا یکم مارچ کو لاہور میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ شیڈول کے تحت آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 کے میچز فروری 19 سے 9 مارچ تک پاکستان کےتین شہروں میں کھیلے جائینگے۔

میگاایونٹ میں مجموعی طور پر فائنل سمیت 15میچز ہونگے۔چیمپینز ٹرافی کے فائنل کیلئے 10 مارچ ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔ روایتی حریف پاک بھارت ٹیمیں یکم مارچ کو لاہور میں مدمقابل ہونگی۔
پاکستان چیمپئنزٹرافی کے لاہور میں سات، کراچی میں تین اور راولپنڈی میں پانچ میچز کی میزبانی کرے گا۔