ایک نیوز:باجوڑ میں سیکیورٹی فورسزکےآپریشن کےدوران انتہائی مطلوب دہشتگردماراگیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق سیکیورٹی فورسزنےباجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا، فائرنگ کےتبادلے میں مطلوب دہشت گرد کمانڈر عرفان اللہ عرف عدنان مارا گیا۔
ترجمان پاک فوج کاکہناہےکہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسزپر حملوں ،بھتہ خوری اور بیگناہ شہریوں پر حملے میں ملوث تھا ، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں مقامی لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کو سراہا ۔