پاک بحریہ کازمین سےفضامیں مارکرنیوالےمیزائلزکاکامیاب تجربہ

پاک بحریہ کازمین سےفضامیں مارکرنیوالےمیزائلزکاکامیاب تجربہ
کیپشن: Pakistan Navy's successful experience of surface-to-air missiles

ایک نیوز:پاک بحریہ نے زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلز کی کامیاب فائرنگ کاتجربہ کیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کےمطابق پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایف این 6 میزائلز کی فائرنگ کا مظاہرہ کیا۔ کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ 

آئی ایس پی آرکےمطابق لایٔیو ویپن فائرنگ کے دوران پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ہوائی اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ،کمانڈر کوسٹ نے کامیاب فائرنگ پر پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔