وزیراعلیٰ مریم نوازکاآٹےکےغلط اعدادوشمارپیش کرنےپراظہاربرہمی

Jul 03, 2024 | 21:56 PM

ایک نیوز:وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،مریم نواز نے مارکیٹ سے آٹے کے نرخ منگوا لیے غلط اعدادو شمار پیش کرنے پر اظہار ناپسندیدگی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نےمراکز صحت کی تعمیر ومرمت مارچ تک مکمل کرنے کا حکم دےدیا، مراکز صحت، تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں بائیو میٹرک حاضری لازمی کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اہم فیصلےکرلئےگئے، مریم نوازکا اجلاس میں منفرد اقدام، آٹا کے مارکیٹ نرخ منگوا کر سامنے رکھ دئیے محکمہ فوڈ کی بریفنگ میں پیش کردہ ڈیٹامارکیٹ کے آٹا نرخ سے مختلف تھے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نےآٹا کے نرخ کے غلط اعدادوشمار پیش کرنے پر اظہار ناپسندیدگی کیا اورمریم نواز نے آٹا کے مارکیٹ نرخ کی ڈیلی رپورٹ طلب کرلی، اجلاس میں پرمٹ کے ساتھ آٹا کی نقل و حمل کی اجازت کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے مراکز صحت کی تعمیر ومرمت مارچ تک مکمل کرنے کا حکم دیدیامراکز صحت، تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں بائیو میٹرک حاضری لازمی کرنے پر اتفاق کیا گیا ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں ویل ویمن کلینک قائم کرنے کی ہدایت جاری کی گئیں ہر ڈویژن میں میمو گرافی مشین، برسٹ کلینک آن ویل ہر ضلع میں باری باری سروسز مہیا کرے گا ۔مریم نواز کا ہسپتالوں میں گاڈز کی طرف سے پیسے وصولی کی شکایت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہسپتالوں میں سیکیورٹی کا پبلک فرینڈلی سسٹم لانے کے لئے پلان طلب کر لیا ۔
پنجاب کے 200 بنیادی مراکز صحت میں مارچ تک 24گھنٹے سروسزمہیا ہونگی717 ہیلتھ نیوٹریشن سپروایزر کونیوٹریشن ٹریننگ کرائی جائے گی دوردراز ہسپتالوں میں اینستھیزیا، پیڈز اور کارڈیالوجیسٹ ہفتے میں ایک بار وزٹ کریں گے سی ٹی سکین اور پتھالوجی سروسز آؤٹ سورس کی جائیں گی ۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر ہیلتھ فیسیلیٹی عوام کی دہلیز تک پہنچانا میرا خواب ہے۔ مراکز صحت کو اپ گریڈ کرنے سے بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش کم ہوگا۔ 

مزیدخبریں