پی سی بی بورڈآف گورنرکا اجلاس طلب،اہم فیصلےمتوقع

Jul 03, 2024 | 21:22 PM

ایک نیوز:پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس چار ماہ کے وقفے کے بعد 6 جولائی کو لاہور میں طلب کر لیا گیا،جس میں قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی سمیت اہم امور کا جائزہ لیکر اہم فیصلے کئے جانے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کےمطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوگا۔ 2024-25 کے مالی سال کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور دورہ انگلینڈ قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کی سرجری کے حوالے سے فیصلوں کی منظوری لی جائے گی جبکہ اراکین کو چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کےلئے قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن اوربھارتی ٹیم کی میگا ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔

مزیدخبریں