ایک نیوز:خیبرپختونخواحکومت نےغیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزکےخلاف ایکشن لینےکافیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کی سربراہی میں غیرقانونی سوسائٹیزکےخلاف ایکشن لینےکےلئے اجلاس طلب کرلیاگیا۔
مشیرخزانہ مزمل اسلم کاکہناتھاکہ اجلاس میں این او سی کے بغیر کام کرنے والے ہاؤسنگ سوسائٹیز کو بند اور جرمانے کا فیصلہ کیا جائے گا ، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی زرعی زمین کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے ،غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے فوڈ سیکیورٹی اور ماحولیاتی مسائل جنم لے رہے ہیں۔
مزمل اسلم کامزیدکہناتھاکہ اجلاس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیلئے جامع پالیسی مرتب کی جائے گی ،این او سی و دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔