اڈیالہ جیل میں ہنگامی صورتحال؟سائرن بج گئے،وجہ سامنےآگئی

اڈیالہ جیل میں ہنگامی سائرن بجانےکی وجہ سامنےآگئی
کیپشن: The reason for sounding the emergency siren in Adiala Jail has come to light

ایک نیوز:اڈیالہ جیل میں ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکےلئےفرضی مشقیں کی گئیں۔جس کےلئے جیل کاسائرن بھی بجایاگیا۔
تفصیلات کےمطابق ملک بھرمیں دہشتگردی کا خطرہ منڈلارہاہےاڈیالہ جیل میں اہم شخصیات کی وجہ سےہنگامی صورتحال سےنمٹنےکےلئےفرضی مشقیں کی گئیں۔

جیل ذرائع کےمطابق فرضی مشقوں میں رینجرز، جیل پولیس اور پنجاب پولیس کے اہلکار شامل تھے، فرضی مشقوں کا عملی مظاہرہ جیل پارکنگ ایریا اور ملاقاتی شیڈ کے سامنے کیا گیا، فرضی مشقوں کے دوران جیل کے اندر ہنگامی سائرن بھی بجائے گئے۔
 جیل ذرائع کےمطابق فرضی مشقوں کا مقصد ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری تیار رہنا ہے، مشقوں میں فرضی دہشتگردوں کی گرفتاری اور منتقلی کا مظاہرہ کیا گیا۔