گرمی میں پولیس اہلکاروں کاپارہ ہائی،آپس میں لڑپڑے

گرمی میں پولیس اہلکاروں کاپارہ ہائی،آپس میں لڑپڑے
کیپشن: In the summer, police officers fought among themselves in Kapara High

ایک نیوز:اسلام آبادمیں شدیدگرمی میں پولیس اہلکاروں کاپارہ ہائی ہوگیاآپس میں ہی گتھم گتھاہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق شہریوں کےمحافظ کبھی شہریوں پرتشددکرتےہیں اورکوئی نہ ملاتوآپس میں ہی لڑپڑے،اسلام آبادناکےپرپولیس اہلکارآپس میں گتھم گتھاہوگئے۔
 شدید گرمی میں پولیس اہلکاروں کا پارہ ہائی ہوگیا نائنتھ ایونیو ناکےپرمعمور پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے۔ پولیس اہلکار غیر مہذبانہ الفاظ کا استعمال بھی کرتے رہے۔

پولیس اہلکاروں کو لڑائی میں مصروف دیکھ کر سڑک سےگزارنےوالےشہریوں نے ویڈیو بنالی،جوکہ سوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔ ٹریفک پولیس اہلکار بھی بیچ بچاؤ کرواتے رہے ناکے پر اہلکاروں کی لڑائی کے دوران بغیر سیکیورٹی چیکنگ کے گاڑیاں گزرتی رہیں ۔