ایک نیوز: حکومت کابجٹ میں ایڈوانس ٹرن اوورٹیکس لگانےکامعاملہ،پیٹرولیم ڈیلرزاورحکومت کےدرمیان مذاکرات ناکام ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق حکومت نےبجٹ میں پیٹرولیم ڈیلرزکےلئےایڈوانس ٹرن اوورٹیکس لگایاہےجس کی بنیادپرپیٹرولیم ڈیلرزنےحکومت کےسامنےمذاکرات کےلئےبڑامطالبہ کردیاہے۔
بجٹ میں ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس لگانےپرپاکستان پیٹرولیم ڈیلرزاورحکومت کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئےہیں۔
پی پی ڈی اے نے5 جولائی سےملک بھر کے پیٹرول پمپس بند کرنےکااعلان کردیاہے۔
چیئر مین پی پی ڈی اے عبد السمیع خان کاکہناہےکہ ہڑتال ایک دن سےزیادہ بھی ہوسکتی ہے،ڈیلرز کو کہا ہے کہ چار جولائی تک کا پیٹرول پمپس کھلےرکھیں،ملک بھر میں تیرہ ہزار ڈیلرز اپنے پمپ 5 جولائی سے بندکردیں گے، حکومت جب تک0.5فیصدایڈوانس ٹیکس واپس نہیں لیتی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں پیڑول بھروالیں۔