ایف بی آرنان فائلرکیخلاف ان ایکشن،مزید2لاکھ سمزبلاک کردی

ایف بی آرنان فائلرکیخلاف ان ایکشن،مزید2لاکھ سمزبلاک کردی
کیپشن: FBI in action against illegal filer, blocked 2 lakh more SIMs

ایک نیوز:نان فائلرکےخلاف ایف بی آرکاکریک ڈاؤن جاری ہے،مزیددولاکھ دس ہزارسمزبلاک کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق حکومت نےٹیکس نظام میں بہتری لانےکےلئےزیادہ سےزیادہ لوگوں کوفائلرکرنےکےلئےنان فائلرکی سمزبلاک کرنےکااعلان کیاتھاجس کےبعداب تک موبائل سمزبندکرنےکاکام جاری ہے۔

 ترجمان ایف بی آرکاکہناہےکہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیلی فون سمز کی بندش کا سلسلہ جاری ہے، تین جولائی تک اکیالیس بیچز کے تحت نان فائلرز کی دو لاکھ دس ہزار سمز بند کی گئیں ، تین جولائی تک 61 ہزار 996سمز کو بحال کیا گیا ۔
ترجمان کامزیدکہناہےکہ تمام موبائل کمپنیز کو روزانہ کی بنیاد پر پانچ ہزار نان فائلرز کی سمز کی بندش کی فہرست بھیجی جاتی ہے ،جو افراد ریٹرن فائل کرتے ہیں انکی سمز بحال بھی کی جارہی ہیں۔