باجوڑ:ریموٹ کنٹرول دھماکا،سابق سینیٹرہدایت اللہ سمیت3جاں بحق

باجوڑ:ریموٹ کنٹرول دھماکا،سابق سینیٹرہدایت اللہ سمیت3جاں بحق
کیپشن: Bajaur: Remote control blast, 3 dead including former senator Hidayatullah

ایک نیوز:باجوڑمیں ریموٹ کنٹرول دھماکاسےسابق سینیٹرہدایت اللہ سمیت تین افرادجاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق باجوڑکےعلاقہ ڈمہ ڈولہ میں ملک دشمن عناصرنےسابق سینیٹرہدایت اللہ کونشانہ بنایا۔
سابق سینیٹرہدایت اللہ کی گاڑی پرریموٹ کنٹرول بم سےحملہ کیاگیا،بم دھماکےمیں ہدایت اللہ سمیت تین افرادجاں بحق ہوگئے۔

 دھماکہ میں جاں بحق ہونےوالوں کی شناخت سابق سینیٹرہدایت اللہ ،ملک عرفان آف نیاگ بانڈہ اور نظر دین آف ناوگئی کےناموں سےہوئی۔
سابق سینیٹر ہدایت اللہ اپنے بھتیجےامیدوار پی کے 22 نجیب اللہ کے الیکشن مہم کے لئے ڈمہ ڈولہ گئے تھے۔    
سابق سینیٹر ہدایت اللہ گیارہ سال سے مسلسل سینیٹر منتخب ہورہے تھے 2024 میں وہ سینیٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان آف ناواگئی کے نام سے علاقہ میں جانے جاتے تھے جاں بحق سینیٹر آزاد حیثیت میں منتخب ہوئے تھے اور اپنے بھتیجے کی انتخابی مہم میں مصروف تھے۔