روسی صدر ولادیمیر پوٹن اوروزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات 

Jul 03, 2024 | 16:00 PM

ایک نیوز:آستانہ میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں دونوں کے درمیان دو طرفہ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔    

تفصیلات کے مطابق آستانہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن میں ملاقات ہوئی، دونوں رہنما ئوں نے  شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف قازقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچ گئے ہیں،آستانہ کے نور سلطان نذر بائیوف بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قازقستان کے وزیر اعظم اولہاز بیکٹونوف ، قازقستان کے نائب وزیراعظم علی بیک بیکایوف، آستانہ شہر کے مئیر زہینس قاسم بیک، قازقستان میں تعینات پاکستان کے سفیر نعمان بشیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا ۔
وزیر اعظم 3 اور 4 جولائی 2024 کو آستانہ، قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔
  وزیراعظم سربراہی اجلاس کے موقع پر شریک رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔    

اس موقع پر بات کرتے ہوئےوزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سمرقند کے بعد آج آپ سے دوبارہ ملاقات پر بہت خوش ہوں، انتخابات میں کامیابی پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں،آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں،ملکی ترقی کے لئے آپ کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہاکہ توانائی کے شعبے میں تعاون پر آپ کے شکر گزار ہیں،ہمارے تعلقات کسی دوسرے ملک کے زیر سایہ نہیں ،50اور60کی دہائی میں روس کے ساتھ دو طرفہ تجارت تھی،وقت آ گیا ہے کہ ہم تجارت کیلئے بینکنگ اور دوسرے معاشی مسائل ختم کریں،روس کے ساتھ اپنے تعلقات مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں