ربوٹ انسانوں کی جگہ لینے لگے، چین میں سائنسدان نت نئے روبوٹس بنانےمیں مصروف

ربوٹ انسانوں کی جگہ لینے لگے، چین میں سائنسدان نت نئے روبوٹس بنانےمیں مصروف
کیپشن: Robots started to replace humans, scientists in China are busy making new robots

ایک نیوز:دن بدن سائنس اور ٹیکنالوجی کی صنعت میں ترقی ہو رہی ہے،دنیا میں جو کام انسان کرتے ہیں اب وہ روبوٹ کر رہے ہیں۔
ربوٹ تیزی سے انسانوں کی جگہ لینے لگے، چین میں دن بدن سائنسدان نت نئے روبوٹس کی تیاری میں مصروف ہیں،سائنسدانوں نے انسانی دماغ کے خلیات سے کنٹرول ہونے والا روبوٹ بھی بنا لیا۔
 اس پیشرفت سے انسان اور روبوٹ کی ذہانت کے امتزاج پر مبنی مشین تیار کرنے میں مدد ملے گی، چینی ماہرین نے پلوں کا معائنہ کرنے والے اور نابینا افراد کے مددگار روبوٹ بھی بنا ئے ہیں۔
  چین میں فیکٹریوں میں بھی روبوٹ کا استعمال بڑھنے لگا، اس وقت پندرہ لاکھ سے زائد روبوٹ چین کی مختلف فیکٹریوں میں کام کر رہے ہیں۔