برطانیہ میں عام انتخابات کا انعقاد کل ہوگا

برطانیہ میں عام انتخابات کا انعقاد کل ہوگا
کیپشن: The general election in Great Britain will be held tomorrow

ویب ڈیسک: برطانیہ میں اگلے پانچ سال کس کا راج رہے گا ؟برطانوی عوام اسکا فیصلہ کل ہونے والے الیکشن میں کرے گی۔
برطانیہ بھر میں کل 4جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پارلیمنٹ کی 650 نشتوں کیلئےساڑھے 4 ہزار سے زائد امیدوار انتخابی دنگل میں اُتر رہے ہیں۔
برطانیہ بھر میں تقریبا 50 ملین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،ووٹنگ کیلئے 40ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں۔
کل پولنگ کا سلسلہ صبح 7 بجے سے شروع ہوگا جو رات 10 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔
 ایک اندازے کے مطابق کام پر جانے والے اکثر افراد صبح ہی ووٹ ڈال کر فارغ ہوجاتے ہیں جبکہ دن میں عموماً ریٹائرڈ افراد اور گھریلو خواتین ووٹ ڈالنے کیلئےپولنگ سٹیشنز کا رخ کرتے ہیں، عام انتخابات کے دوران دن بھر لندن کا موسم خوشگوار رہے گا اور دھوپ نکلے گی۔
واضح رہے کہ الیکشن کے بعد 9 جولائی کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے اور پھر سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔