ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ 

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ 
کیپشن: A big increase in the price of gold in the country

ایک نیوز:آج صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اضافے کے بعد سونا 2 لاکھ 42 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ہوا، 10 گرام سونا 2 لاکھ 7 ہزار 733 روپے پر پہنچ گیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر کے اضافے سے 2345 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 850 روپے پر مستحکم رہی ہے۔