ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ اطلاعات آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے درمیان نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر پبی میں مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ہونے والی مشقوں میں ایک دوسرے کی مہارت سے استفادہ کیا جا رہا ہے، پاک امریکہ انفنٹری رائفل کمپنی ایکسچینج ایکسرسائز کا مقصد انسداد دہشت گردی کے لیے سب یونٹ لیول پر ایک دوسرے کی مہارت سے استفادہ کرنا ہے۔
29جون سے شروع ہونے والی مشقیں دو ہفتے پر محیط ہیں ،مشقوں میں پاکستان اور امریکہ کی انفنٹری کمپنیز حصہ لے رہی ہیں،دہشت گردی کے شعبے میں دو طرفہ مشترکہ مشق ہے جس میں ذیلی یونٹ کی سطح پر دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی کی مہارت کا تبادلہ کیا جائے گا۔
دو ہفتے طویل مشق کا آغاز 29 جون 2024 کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر، پبی میں دونوں اطراف کی انفنٹری کمپنیوں کی شرکت کے ساتھ ہوا۔
مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی کے تجربات کا اشتراک کرنے کے علاوہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے ضروری مشقوں کے طریقہ کار کو بہتر بنانا ہے، مشق کا دائرہ شہری جنگ کے دوران سب یونٹ کی سطح پر اپنائے جانے والے بہترین طریقوں کو سمجھ کر نشانہ بازی کی مہارت حاصل کرنے کا تصور کرتا ہے۔
افتتاحی تقریب کا مشاہدہ جنرل آفیسر کمانڈنگ کھاریاں گیریژن نے کیا۔
پاکستان اور امریکہ کے درمیان نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم مشقوں کا انعقاد
Jul 03, 2024 | 14:05 PM