ایک نیوز:لاہور کے علاقے سبزہ زار میں دکاندار نے معصوم بچے کو برہنہ کر کے تشددکا نشانہ بناڈالا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے سخت نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔
لاہورمیں دکاندار نے نو سالہ بچے پر چوری کا الزام لگایا، دکاندار بچے کو تشدد کا نشانہ بناتا رہا ،کریانہ سٹور کے مالک نے بچہ پر تشددکیا، منہ کالا بھی کر دیا ۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لے لیا ،دکان کے مالک یوسف نے بچہ کو بھرے بازار میں برہنہ کر کے کھڑا کردیا،معصوم بچہ روتا، بلکتا رہا، قریب گزرنے والے شہریوں کو بھی رحم نہ آیا ۔
بچہ گھر سے سامان لینے نکلا تھا،دکان کا مالک تشدد کرتا رہا، معصوم بچہ کے منہ کالااور برہنہ کرنے کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ،تصاویر میں بچہ کے منہ پر کالک ملی دیکھی جا سکتی ہے ،نو سالہ بچے کو بازار میں برہنہ کھڑا دیکھے جاسکتا ہے۔