سانحہ بڈھ بیر میں پیشرفت ،تین ملزمان گرفتار

 سانحہ بڈھ بیر میں پیشرفت ،تین ملزمان گرفتار
کیپشن: Progress in Badh Bir tragedy, three accused arrested

ایک نیوز: سانحہ بڈھ بیر کے معاملےمیں پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے بڈھ بیر سانحے میں آٹھ افراد کے قتل میں ملوث 9 میں سے تین ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں باپ اور دو بیٹے ہیں، ملزمان کو نوشہرہ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا، ملزمان سےاسلحہ برآمد، ملزمان کے خلاف قتل اقدام قتل اور دہشتگردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔
 مرکزی ملزمان تاحال روپوش ہیں،گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے،خیال رہے کہ 23 جون کو ملزمان نے رقم کی لین دین کے تنازعے پر گھر میں گھس کر 8 افراد کو قتل کیا تھا ، جاں بحق افراد میں 4 خواتین اور4 بچے شامل تھے۔