آئی ایم ایف کا بجلی کے نرخوں میں مزید اضافے کامطالبہ

Jul 03, 2024 | 12:49 PM

ایک نیوز: آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا،نئے قرض پروگرام کے حصول کے حوالے سے تمام پیشگی شرائط پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
ذرائع  کا کہنا ہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے سے زائد اضافے کی ورکنگ مکمل کر لی ہےجلد نفاذ ہوگا،پاکستان نے آئی ایم ایف کو تمام پیشگی شرائط پر عملدرآمد سے متعلق آگاہ کر دیا، آئی ایم ایف نے پاکستان کیجانب سے اب تک کے اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔
وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان ورچوئل بات چیت  ہوئی ہے،ذرائع وزارت خزانہ کی جانب سے بجٹ کے بعد عملی اقدامات پر بریفنگ دی گئی،یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں کئے گئے ردوبدل سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ منظوری سے نفاذ تک کے عمل کو کامیابی سے مکمل کرنے پر آئی ایم ایف حکام نے سراہا ہے، آئی ایم ایف وفد کی نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان آمد پر بھی بات چیت ہوئی ہے،وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے پلان رواں ہفتے ہی مکمل کئے جانے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ نئے قرض پروگرام پر پیشرفت جولائی کے تیسرے ہفتے تک متوقع ہے۔

مزیدخبریں