ایک نیوز: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار832میگاواٹ تک پہنچ گیا ، ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار700 میگاواٹ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار 19 ہزار 668 میگاواٹ ہے،پن بجلی ذرائع سے 6ہزار520 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 650 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار878 میگاواٹ ہے۔
ونڈ پاور پلانٹس سے1080 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سولر پاور پلانٹس سے194بگاس سے 124اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 2 سو22 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، ملک بھر میں 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
دوسری جانب وفاق نے بن قاسم انڈسٹریل پارک میں گرڈ سٹیشن کے لیے رقم مختص کردی ، بن قاسم انڈسٹریل پارک میں 132 کلو واٹ گرڈ سٹیشن کے لیے ایک ارب 30 کروڑ 34 لاکھ مختص کیے ہیں۔
منصوبے کے لیے 30 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ،گزشتہ مالی سال میں ایک ارب روپے مختص کیے گئے تھے، وفاقی صنعت و پیداوار نے ایک ارب 30 کروڑ مختص کرنے کی تجویز دی تھی، نئے مالی سال کے بجٹ میں گرڈ سٹیشن کے لیے ایک ارب 30 کروڑ خرچ ہوں گے، بن قاسم 132 کے وی گرڈسٹیشن کی پرزوں اور مشینری کے لیے ایک ارب 10 کروڑ مختص کنسلٹنسی ورک کے لیے ایک کروڑ 10 لاکھ کی رقم رکھی گئی۔
سول ورک کے لیے ایک کروڑ 81 لاکھ 30 ہزار روپے رکھے گئے یہ منصوبہ 2020 میں منظور ہوا تھا، اس منصوبے کا مقصد بن قاسم صنعتی پارک کے خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زی) کو سستے نرخوں پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ہیں۔
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار832میگاواٹ تک پہنچ گیا
Jul 03, 2024 | 12:32 PM