ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی،رپورٹ چیئرمین پی سی بی کو ارسال

 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی،رپورٹ چیئرمین پی سی بی کو ارسال
کیپشن: Poor performance in World Cup, report sent to Chairman PCB

 ایک نیوز:آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے خفیہ رپورٹ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوا دی۔
  گیری کرسٹن نے رپورٹ میں کھلاڑیوں کے ڈسپلن، کھلاڑیوں کی سوچ اور کھیل سے آگاہی پر تفصیل دی ہے۔ 
ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے رپورٹ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی سوالات اٹھائے ہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو گئی تھی، قومی ٹیم کو بھارت اور امریکا نے شکست دی تھی۔  

ذرائع کےمطابق گیری کرسٹن نے ناقص کارکردگی کی وجوہات تفصیلی طور پر بیان کی ہیں، انہوں نے کھلاڑیوں کے ڈسپلن اور کھیل سے آگاہی پر تفصیلی لکھا، ہیڈ کوچ نے ٹیم میں بہتری لانے کے لیے تجاویز بھی دی ہیں۔

ذرائع  کے مطابق گیری کرسٹن نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی سوالات اٹھائے ہیں  اور رپورٹ میں وہی پوائنٹس ہیں جس کا گیری کرسٹن نے اپنی تقریر میں ذکر کیا تھا۔