موسم،مون سون بارشوں بارے پی ڈی ایم اے کی پیشگوئی

موسم،مون سون بارشوں بارے پی ڈی ایم اے کی پیشگوئی
کیپشن: PDMA forecast for weather, monsoon rains

ایک نیوز:شہر لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے،شہر میں بادلوں کے بسیرے نے گرمی کی شدت میں مزید کمی کر دی۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 39 تک جانے کا امکان ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔
آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران سورج اور بادلوں کے دوران آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، گزشتہ دنوں ہونیوالی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔    
دوسری جانب ممکنہ سیلاب، مون سون بارشوں بارے چیف سیکرٹری پنجاب نےمتعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ 
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا، اجلاس میں ممکنہ سیلاب اور مون سون بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کے خطرہ سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ 
چیف سیکرٹری نے ہدایت دی کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں، پی ڈی ایم اے ہنگامی صورتحال میں متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ اور راشن بیگز کی وافر دستیابی یقینی بنائے،اربن فلڈنگ سے بچنے کیلئے ڈرینز اور سیوریج  لائنز کی باقاعدگی سے صفائی کی جائے، بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ 
تمام مشینری اور ڈی واٹرنگ پمپس کو مکمل فعا ل رکھا جائے،فلڈ ایمرجنسی پلان پر عملدرآمد ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے،محکمہ صحت ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ادویات، ویکسیئن کی فراہمی یقینی بنائے،ڈپٹی کمشنرز کو محکمہ آبپاشی کے افسران کے ہمراہ دریاؤں پر قائم بندوں کے معائنے کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی یم اے نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی، بریفنگ میں کہا گیا کہ موسم کی صور تحا ل ، دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی 24گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،تمام اضلاع میں متعلقہ محکموں کے اشتراک سے موک ایکسر سائز مکمل کر لی گئی ہیں، اضلاع کو ضرورت کے مطابق ٹینٹ، کشتیاں، لائف جیکٹس اور ڈی واٹرنگ پمپس مہیا کر دیئے گئے ہیں۔ 
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، بلدیات، صحت اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی، تمام ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔