دوسرانکاح،پہلی شادی چھپا نےپر شوہر کیخلاف مقدمہ درج

دوسرانکاح،پہلی شادی چھپا نےپر شوہر کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: A case has been registered against the husband for concealing the first marriage and registering as a virgin for the second marriage

ایک نیوز:راولپنڈی میں عدالت نے دوسری بیوی سے نکاح نامہ میں پہلی شادی کو چھپا کر کنوارہ لکھوانے پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
شوہر کے خلاف تعزیرات پاکستان کے سیکشن465،420 ،495 کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا، مذکورہ دفعات کے تحت شوہر کو کم سے کم 10 سال کی سزا ہو سکے گی،ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی نے شوہر کے خلاف مقدمہ میں ناقابل ضمانت دفعات شامل کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔ 
پولیس کے مقدمہ درج نہ کرنے پر مدعیہ خاتون نے ایف آئی آرکیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا، خاتون کی طرف سے عدالت میں سید عمر سہیل شاہ ایڈووکیٹ، راشد عمر اولکھ ایڈووکیٹ، راجہ شبیر احمد ایڈووکیٹ اور محمد عثمان ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔ 
مذکورہ دفعات کے تحت پنجاب میں پہلی بار کسی شوہر پر ایف آئی آر درج ہوئی ہے، ایف آئی آر تھانہ صادق آباد راولپنڈی میں رجسٹرڈ ہوئی۔