سعودی عرب میں دنیا کےپہلےای سپورٹس ورلڈ کپ کا آغاز

 سعودی عرب میں دنیا کےپہلےای سپورٹس ورلڈ کپ کا آغاز
کیپشن: The world's first eSports World Cup has started in Saudi Arabia

 ایک نیوز: سعودی عرب میں دنیا کا پہلا ای سپورٹس ورلڈ کپ آج سے شروع ہوگا ۔
  ریاض میں ہونیوالےمقابلوں میں ساٹھ ممالک کے ایک ہزار پانچ سو پلیئرز حصہ لیں گے ، جیتنےوالوں میں چھ کروڑ ڈالر تقسیم کیے جائیں گے۔
 سعودی دارالحکومت ریاض کوخوبصورتی سےسجادیاگیا۔    
سعودی ای سپورٹس فاونڈیشن نے وزارت خارجہ اور وزارت سیاحت کے اشتراک سے ای سپورٹس ورلڈ کپ کے ٹکٹ ہولڈرز کو ای ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے مملکت میں داخلے کے طریقہ کار کو ہموار کرنا، تمام بین الاقوامی اور اعلی معیار کے ایونٹس کی کامیابی کو یقینی بنانا ہے، ای سپورٹس ورلڈ کپ جو سب سے بڑا ایونٹ ہے، بولیوارڈ سٹی میں ایلیٹ ٹیموں کی نمائندگی کرنے والے ڈھائی ہزار پروفیشنل پلیئرز کو ایک جگہ اکھٹا کرے گا۔