انٹر بینک میں امریکی ڈالرمہنگا 

انٹر بینک میں امریکی ڈالرمہنگا
کیپشن: US dollar is expensive in interbank

ایک نیوز:کاروبار کے آغاز میں آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 38 پیسے کا تھا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج صبح نمایاں تیزی دیکھی گئی، ہنڈرڈانڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈانڈیکس میں 610 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 80 ہزار 163 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔