وزیراعظم کا دورہ تاجکستان مکمل ،آج قازقستان پہنچیں گے 

وزیراعظم کا دورہ تاجکستان مکمل ،آج قازقستان پہنچیں گے
کیپشن: Prime Minister's visit to Tajikistan is complete, he will reach Kazakhstan today

ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ تاجکستان مکمل ہو گیا، وزیراعظم اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں آج قازقستان پہنچیں گے ۔
وزیراعظم قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کرینگے، شہباز شریف کی سائیڈ لائن پر روسی اور چینی صدور سے ملاقاتیں بھی ہونگی ۔
وزیراعظم اور قازقستان کے صدر کے درمیان بھی ملاقات ہوگی، وزیراعظم سربراہ اجلاس سے خطاب میں علاقائی تعاون بڑھانے پر زور دینگے، اعلی سطح کا وفد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہے۔