ایک نیوز: وہاڑی میں محکمہ وائلڈ لائف ملازمین نے مداری پر ظلم کی انتہا کر دی، مداری کا بندر مار دیا۔
وائلڈ لائف ملازمین نے 22 ڈبلیوبی کے رہائشی ناصر کو چڑیا گھر کے قریب بندر سمیت پکڑلیا ، ملازمین نے مداری اور بندر پر تشددکیا، بندر تشدد سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
مداری ناصر نےواقعہ میں ملوث وائلڈ لائف ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، مداری کا کہنا تھا کہ بندر کو خرید کر خود کرتب سکھائے اور خاندان کا پیٹ پال رہا تھا، وائلڈ لائف ملازمین نے جانور پر ظلم کرتے ہوئے میری روزی کا ذریعہ چھین لیا۔
مداری ناصر بندر کو مردہ حالت میں لیکر انصاف کیلئے تھانہ سٹی وہاڑی پہنچ گیا۔