اسلام آبادپولیس کا آپریشن ،ہینڈ گرنیڈ ، ڈیٹونیٹر اور خودکش جیکٹ برآمد

اسلام آبادپولیس کا آپریشن ،ہینڈ گرنیڈ ، ڈیٹونیٹر اور خودکش جیکٹ برآمد
کیپشن: Islamabad police operation, hand grenade, detonator and suicide jacket recovered

ایک نیوز: اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا،تھانہ سنگجانی پولیس کا رات گئے آپریشن ،علاقے سے ہینڈ گرنیڈ ، ڈیٹونیٹر اور خودکش جیکٹ کا سامان برآمدکر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ کوطلب کرکے بارودی مواد کوناکارہ کردیا گیا ، آپریشن کے دوران کچھ ملزمان پولیس ٹیم کو دیکھ کے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لےکر تلاش شروع کردی۔
محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر اسلام آباد میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں،ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لی گئی، ملزمان کی تلاش کےلیے ٹیمیں تشکیل دے کر آپریشن جاری ہے۔