چلی:فٹبال کےشائقین نےمیچ دیکھنےکیلئےعزیزکی آخری رسومات روک دیں

چلی:فٹبال کےشائقین نےمیچ دیکھنےکیلئےعزیزکی آخری رسومات روک دیں
کیپشن: Chile: Football fans stopped the last rites of Aziz to watch the match

ویب ڈیسک:فٹبال کےشائقین دنیابھر سب سےزیادہ ہیں،اس کھیل کوسب سےزیادہ دیکھااورکھیلا جاتاہے۔
تفصیلات کےمطابق کھیلوں کےمیدان میں اکثرعجیب وغریب واقعات توسامنےآتےرہتےہیں،مگرایک انوکھاواقعہ اس وقت پیش آیاجب جنوب امریکی ملک چلی میں فٹبال شائقین نے میچ دیکھنے کے لیے ایک شخص کی آخری رسومات کو ہی عارضی طور پر روک دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مرنے والے شخص کے تابوت کے نزدیک ہی بیٹھ کر خاندان کے افراد چلی اور پیرو کے درمیان کھیلا جانے والا میچ دیکھ رہے تھے۔خاندان کے افراد نے تابوت کو پھولوں اور فٹبالرز کی جرسی سے بھی سجایا تھا۔
اس تمام واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے جہاں صارفین کے دلچسپ تبصرے بھی جاری ہیں۔