لاہور:رواں سال کےپہلے6ماہ میں جرائم کی رپورٹ جاری

Jul 03, 2024 | 00:37 AM

ایک نیوز:لاہورشہرمیں رواں سال  کےپہلےچھ ماہ کے دوران قتل ،اقدام قتل، ڈکیتی قتل اور اغواءبرائے تاوان کی695 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
پولیس ریکارڈکےمطابق شہرمیں 2023کےپہلے6 ماہ کے دوران قتل ،اقدام قتل، ڈکیتی قتل اور اغواءبرائے تاوان کی771 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ،رواں سال کے چھ ماہ کے دوران ڈکیتی قتل کی 11وارداتیں جبکہ سال 2023میں ڈکیتی قتل کی 12وارداتیں رپورٹ ہوئیں ،رواں سال کے چھ ماہ کے دوران اغواءبرائے تاوان کی 8جبکہ سال 2023میں اغواءبرائے تاوان کی 8وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

 پولیس ریکارڈ کےمطابق رواں سال کے چھ ماہ کے دوران قتل کی 213وارداتیں جبکہ سال 2023میں قتل کی238وارداتیں رپورٹ ہوئی،رواں سال کے چھ ماہ کے دوران اقدام قتل کی 463وارداتیں جبکہ سال 2023میں اقدام قتل کی 513وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
ذرائع کےمطابق انویسٹی گیشن پولیس متعدد مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

مزیدخبریں