کرکٹرزکی فٹنس کامشن،چیئرمین پی سی بی نےبڑےپلان کی منظوری دیدی

Jul 03, 2024 | 00:27 AM

ایک نیوز:کرکٹرزکی فٹنس کےمشن کیلئےچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نےبڑےپلان کی منظوری دےدی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےگروپ میچزسےہی باہرہوگئی تھی۔
کرکٹرز کی فٹنس کے مشن کےلئے پاکستان کرکٹ میں یویو ٹیسٹ کی واپسی ہوگئی۔کئی سال سے کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ میں یویو ٹیسٹ نہیں ہورہے تھے۔ 
ڈائیریکٹر ڈومسٹک خرم نیازی نے فٹنس بہتر بنانے کیلئے پلان منظور کرالیا۔ پلان کے مطابق دو مرحلوں میں فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا ۔پہلے مرحلے میں ملک بھر میں 11 جولائی سے فٹنس ٹیسٹ لئے جائیں گے۔ پہلے ڈسٹرکٹ اور پھر ریجنل سطح پر فٹنس ٹیسٹ ہونگے ۔

چیئرمین پی سی بی نے مشن فٹنس کی منظوری دیدی ، فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے والا قومی ٹیم کیساتھ ریجنل ٹیموں سے بھی ڈراپ کردیا جائے گا۔
ڈائریکٹر ڈومیسٹک خرم نیازی نے ریجنل کنٹریکٹس سمیت ٹیم سلیکشن فٹنس ٹیسٹ سے مشروط کردی۔ ٹیسٹ کرکٹرز ، انٹرنیشنل کرکٹرز اور قومی کرکٹرز کو یویو ٹیسٹ سمیت تمام فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہونگے    ۔

مزیدخبریں