چیچہ وطنی:شوہرکی فائرنگ،بیوی اورسالی جاں بحق،1زخمی

چیچہ وطنی:شوہرکی فائرنگ،بیوی اورسالی جاں بحق،1زخمی
کیپشن: Chicha Watani: Husband's firing, wife and sister-in-law killed, 1 injured

ایک نیوز:چیچہ وطنی میں شوہرکی فائرنگ سےبیوی اورسالی جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق چیچہ وطنی میں ملزم نےتعیش میں آکرفائرنگ کردی،جس سےتین خواتین زخمی ہوگئی۔
ریسکیوذرائع کےمطابق وقوع کی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےواردات پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں پرڈاکٹروں نےکہاکہ ایک خاتون راستے میں ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ دوسری ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےدم توڑگئی اورتیسری کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ذرائع کےمطابق سعدیہ نامی خاتون فائرنگ کرنے والے ملزم کی بیوی تھی جبکہ دوسری مہتاب نامی خاتون جوکہ ملزم کی سالی تھی۔ملزم کی شناخت راشدکےنام سےہوئی جوکہ موقع واردات سےفرارہوگیا۔