بھارت: آٹھویں جماعت کی طالبہ زیادتی کے بعد قتل

Jul 03, 2023 | 23:08 PM

ایک نیوز :بھارتی ریاست آسام میں آٹھویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔لاش دریا سے برآمد ہوئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آسام پولیس نے آٹھویں جماعت کی طالبہ 16 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ کمروپ ضلع کے علاقے گووہاٹی میں پیش آیا جہاں لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے دریا میں پھینکا گیا اور اس کی لاش دریا سے برآمد ہوئی۔لڑکی گزشتہ پیر کو موبائل چارج کرانے کا بول کر گھر سے گئی اور لاپتا ہوگئی جس کے بعد اس کی لاش سوناپور میں دریا سے برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ اس سلسلے میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا جو رکشہ ڈرائیور ہے جب کہ اس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔

مزیدخبریں