پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر: زرمبادلہ کے ذخائر میں حیرت انگیز اضافہ

پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر: زرمبادلہ کے ذخائر میں حیرت انگیز اضافہ
کیپشن: Good news for Pakistani economy: Surprising increase in foreign exchange reserves

ایک نیوز: پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر آگئی۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں 47 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 23 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر47 کروڑ70 لاکھ ڈالر بڑھے۔

مرکزی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 جون تک 9.34 ارب ڈالر رہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 53 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اضافے سے 4.06 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.6 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.27 ارب ڈالر ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے باعث آج کاروباری روز کے پہلے ہی روز ناصرف اسٹاک ایکسچینج میں 2400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا بلکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی 5 روپے کی بڑی کمی ہوئی۔