ایک نیوز: بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) نے صوبے میں امن وامان کی خراب صورتحال پر ہائی ویز پر پہیہ جام ہڑتال کی جو کئی گھنٹے جاری رہی۔
بی این پی کی پہیہ جام ہڑتال کے باعث قومی شاہراہوں پر مختلف مقامات پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث مسافر بالخصوص خواتین اور بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
کوئٹہ پنجاب شاہراہ قلعہ سیف اللہ اور رکھنی میں بند کی گئی جبکہ کوئٹہ، سبی سکھر شاہراہ درخشاں کے مقام پر بندکی گئی اور کراچی شاہراہ منگوچر اور قلات کے مقام پر بلاک کی گئی۔
قومی شاہراہوں کی بندش سے شدید گرم موسم کے دوران مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ بلوچستان میں قومی شاہراہیں شام 4 بجے کھول دی گئیں۔
بی این پہ رہنماؤں کا کہنا تھاکہ پہیہ جام کے بعد 8 جولائی کو صوبے بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ 16 جولائی کو صوبہ بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔