سعودی عرب: امام بارگاہ میں دھماکے میں ملوث 5 ملزمان کو موت کی سزا دیدی گئی

سعودی عرب: امام بارگاہ میں دھماکے میں ملوث 5 ملزمان کو موت کی سزا دیدی گئی
کیپشن: Saudi Arabia: 5 suspects involved in the explosion in the Imambargah were sentenced to death

ایک نیوز: سعودی عرب میں امام بارگاہ میں دھماکے میں ملوث 5 ملزمان کو سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں 4 سعودی اور ایک مصری شہری شامل ہے۔ وزرات داخلہ کا کہنا ہے کہ سزائے موت پانے والوں پر دہشت گرد تنظیم سے وابستگی، فساد فی الارض، عبادت گاہوں پر حملہ اور دھماکہ کرنے سمیت سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ اور معصوم لوگوں کا سفاکانہ طریقے سے قتل کے سنگین الزامات عائد کئے گئے تھے۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ سزائے موت پانے والے ملزمان نے جنوری 2016 میں سعودی عرب کے مشرقی ریجن الاحساءکی مسجد میں خودکش دھماکہ اور فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

وزارت داخلہ کے مطابق عدالت نے ملزمان کے خلاف سنگین الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی اور ملزمان کی سزائے موت پرعملدرآمد مشرقی صوبے میں کیا گیا۔