صدرمملکت عارف علوی سے مکہ میں بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات

صدرمملکت عارف علوی سے مکہ میں بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات
کیپشن: President Arif Alvi met with his Bangladeshi counterpart in Makkah

ایک نیوز :صدر مملکت عارف علوی سے مکہ میں بنگلہ دیشی ہم منصب نے ملاقات کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کاٹویٹ میں کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے صدر شہاب الدین سے مکہ، منیٰ اور مدینہ میں ملاقاتیں اچھی رہیں ۔ روضہ رسول کے پاس سفید رنگ کے لباس میں ملبوس میرے بچپن کے دوست سلمان رحمان ہیں جو اب بنگلہ دیش میں رکن پارلیمنٹ، وزیراورمشیر ہیں، ہماری ملاقات 60 سال بعد ہوئی ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ اللہ کی نعمتیں ہمارے تعلقات کے لئے حیرت انگیز کام کریں گی۔