ایک نیوز :بالی وڈ کی اداکارہ امیشا پٹیل نے اپنی فلم ’غدر2‘ کے پروڈیوسر انیل شرما پر سنگین الزامات عائد کردیئے۔
There were certain queries that many technicians like make up artists,costume designers n others etc did not receive their rightful remuneration and dues from ANIL SHARMA PRODUCTIONS!!Yes they did not !! But @ZeeStudios_ stepped in and made sure all dues were settled as they are…
— ameesha patel (@ameesha_patel) June 30, 2023
اداکارہ امیشا پٹیل نےپروڈیوسر انیل شرما کو شوٹنگ کے دوران بدانتظامی پر آڑے ہاتھوں لیا جبکہ فلم کی پروڈکشن کمپنی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ فلم سیٹ کے متعدد ٹیکنیشن، میک اپ آرٹسٹس اور کسٹیوم ڈیزائنرز کو انیل شرما پروڈکشنز سے ان کے محنت کے مطابق معاوضہ نہیں ملا۔ زی اسٹوڈیو نے اس موقع پر آگے بڑھ کر یقین دلایا کہ سب کو ان کا معاوضہ ادا کیا جائے گا کیوں کہ وہ ایک پروفیشنل کمپنی ہے۔
امیشا پٹیل نے یہ بھی لکھا کہ ٹیم ممبران کو شوٹنگ کے آخری دن شہر میں بغیر کسی رہائش اور ٹرانسپورٹ کے چھوڑ دیا گیا اور کھانے کے بل بھی ادا نہیں کیے گئے جس سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کی بلاک بسٹر فلم ’غدر‘ کا دوسرا پارٹ 11 اگست کو دنیا بھر میں ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا۔