پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کا اہم اجلاس کل طلب

پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کا اہم اجلاس کل طلب
کیپشن: An important meeting of the Parliamentary Committee on Appointment of Judges has been called for tomorrow

ایک نیوز :پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کا اہم اجلاس کل طلب کرلیاگیا۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مسرت ہلالی کی بطور جج سپریم کورٹ تقرری کی منظوری پر غور ہوگا۔

کمیٹی اجلاس میں وفاقی شرعی عدالت کے عالم جج کے لیے جسٹس سید محمد انور کی توسیع کی منظوری پر بھی غور ہوگا۔جسٹس مسرت ہلالی کا نام نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تجویز کیا تھا۔جوڈیشل کمیشن نے جسٹس مسرت ہلالی کی تقرری کی سفارش کی تھی ۔

جوڈیشل کمیشن نے شرعی عدالت کے عالم جج کے لیے جسٹس سید محمد انور کو تین سال کی توسیع کی سفارش کی تھی۔