ریڈیوپاکستان کنٹرکیٹ ملازمین کی سنی گئی، عدالت نے تادیبی کارروائی سے روک دیا

ریڈیوپاکستان کنٹرکیٹ ملازمین کی سنی گئی، عدالت نے تادیبی کارروائی سے روک دیا
کیپشن: Radio Pakistan contract employees were heard, court stopped disciplinary action

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ  نے ریڈیو پاکستان کے کنٹریکٹ ملازمین کے خلاف انتظامیہ کو کسی بھی قسم کی تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے ملازمین کی مستقلی کی درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔  

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے غلام سرور بٹ کی درخواست پر دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ 

عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ 'انتظامیہ ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو ذاتی طور پر سن کر فیصلہ کرے۔ متعلقہ حکام فیصلہ پر دو ماہ میں عمل درآمد کرے۔ تحریری حکم میں مزید لکھا ہے کہ یہ بنیادی حقوق کا معاملہ ہے۔ اسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔ 

یاد رہے کہ ریڈیو پاکستان کے 23 ملازمین نے مستقل نہ کرنے کے خلاف درخواستیں داٸر کی تھیں۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سالہا سال سے ریڈیو پاکستان میں کام کر رہے ہیں مگر مستقل نہیں کیا جا رہا۔ لہذا عدالت مستقل کرنے کا حکم جاری کرے۔