ترکی میں جاسوسی کرنیوالے 7اسرائیلی ایجنٹ گرفتار 

Jul 03, 2023 | 18:02 PM

ایک نیوز :ترکیہ کے دفاعی صنعت اور غیرملکیوں‘ کی ’جاسوسی‘ کرنیوالے 7 اسرائیلی ایجنٹوں کو گرفتار کرلیاگیا۔
 ترکی کے انٹیلی جنس ادارے ایم آئی ٹی نے ملک میں فعال خفیہ اسرائیلی نیٹ ورکس کو بے نقاب کرتے ہوئے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے ترکی میں موجود غیر ملکیوں اور دفاعی صنعت کی جاسوسی کرنے والے سات افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔مہینوں تک جاری رہنے والی اس نگرانی کے دوران ترکی کی انٹیلی جنس ایجنسی کو استنبول پولیس کے انسداد دہشت گردی کے شعبے کا تعاون بھی حاصل تھا۔ اس دوران ایجنسی کی کاؤنٹر انٹیلی جنس یونٹ سے سات افراد کو گرفتار کیا جنہوں نے اسرائیلی ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے کا اعتراف کیا۔
 ترک انٹیلی جنس ایجنسی ایم آئی ٹی نے بتایا ہے کہ یہ سات افراد ان 56 ایجنٹوں میں شامل تھے جو نو نیٹ ورکس کی صورت میں فعال تھے۔ ان تمام نیٹ ورکس کی نگرانی تل ابیب میں موجود موساد کے نو ایجنٹ کر رہے تھے جو بین الااقوامی سطح پر فعال رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والے یہ افراد غیرملکیوں سمیت ترکی کی دفاعی صنعت کی جاسوسی بھی کر رہے تھے۔ان جاسوسوں کو بڑھے پیمانے پر ترکی سے باہر تربیت دی گئی تھی اور وہ اس لحاظ سے انتہائی پیشہ ور تھے کہ وہ طویل عرصے تک ترک خفیہ ایجنسی کے ہاتھ نہ آئے۔‘
ایم آئی ٹی کے دستاویزات میں سامنے آیا ہے کہ یہ جاسوس ترکی میں موجود غیر ملکیوں کی زندگی کی اہم معلومات آن لائن طریقوں سے جمع کر رہے تھے جن میں جی پی ایس کے ذریعے گاڑیوں کی نقل و حرکت کی تفصیل، پاسورڈ ہیک کرنا اور لوکیشنز تک رسائی شامل تھی۔

مزیدخبریں