ایک نیوز: ماڈل ٹاون میں مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ن لیگ لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکر نے کی۔
تفصیلات کے مطابق مینارٹی ونگ کے ایڈوائزر انوشےرحمان ،کوآرڈینیٹر پنجاب راحیلہ خادم حسین ، حنا پرویز بٹ اور شمائلہ رانا نے شرکت کی۔ اجلاس میں مینارٹی ونگ کی نئے عہدے داروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کیے گئے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق بابا فیلبوس کو لاہور ڈویژن کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب بھر سے کوآرڈینیٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر ن لیگ لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکر نے کہا کہ ن لیگ لاہور کا گڑھ ہے اور رہے گا، مریم نواز کی ہدایات کے مطابق پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل جاری ہے، آنے والا وقت ن لیگ کا ہے،ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔