حج کیلئے اب پاکستانی روپے نہیں ڈالرز ادا کرنے ہوں گے، وفاقی وزیرمذہبی امور

حج کیلئے اب پاکستانی روپے نہیں ڈالرز ادا کرنے ہوں گے، وفاقی وزیرمذہبی امور
کیپشن: For Hajj now, not Pakistani rupees but dollars will have to be paid, Federal Minister of Religious Affairs

ایک نیوز: وفاقی وزیر مذہبی امور اور سینیٹر، طلحہ محمود نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ برس جنوری کے مہینے سے حاجیوں کو بھیجنے کی تیاری مکمل کرنی ہے جس کیلئے پاکستانی روپے نہیں بلکہ ڈالرز میں حج ہوگا۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے رواں سال حج انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانیوں نے حج مکمل کیا۔ اس دوران شکر ہے کہ کوئی بڑا حادثہ رونما نہیں ہوا، حاجیوں کی اکثریت نے انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

عازمین حج کی وطن واپسی شروع

طلحہٰ محمود کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کی حیثیت سے اپنے حج کے اخراجات جمع کروائے، پاکستانی حاجیوں کے ساتھ ہی رہا اور حج ادا کیا۔ رواں سال سعودی تاریخ کا سب سے بڑا حج ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے مشکلات آتی ہیں۔ اس حوالے سے منی، مزدلفہ اور عرفات میں پاکستانیوں کی شکایات سعودی وزیر کو پہنچائیں اور احتجاج کیا۔

وفاقی وزیر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا اگلے سال کیلئے 1 لاکھ 79 ہزار 210 حاجیوں کا کوٹہ لے کر آیا ہوں، پہلے آؤ پہلے پاؤ کے طریقے پر چلیں گے۔ کچھ نجی ٹوور آپریٹرز نے حجاج سے 19 لاکھ لیے اور حاجیوں کو حرم میں لیٹنا پڑا۔ ان ٹوور آپریٹرز کی فہرستیں طلب کرلی ہیں، اس حوالے سے باقاعدہ پالیسی بنائی جائے گی۔

مل جل کر رہنے میں رحمت اور الگ الگ ہونے میں مصیبت ہے، خطبہ حج

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حاجیوں کے ساتھ مسلسل ملاقاتیں کرتا رہا۔ حاجیوں کو پانی، لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر سہولیات میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ سعودی حکومت نے ہجوم اکھٹا ہونے پر مجھے بھی حراست میں لیا تھا لیکن تحقیقات کے بعد چھوڑ دیا گیا۔