پی این این :ایف آئی اے نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر یونان کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹوں کی مکمل تفصیلات جاری کردیں۔
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نارتھ رانا عبدالجبار ایف آئی اے لاہور دفتر پہنچ گئے ۔لاہور ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک اور ڈائریکٹر فیصل آباد زون رائے اعجاز احمد نے یونان واقع کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کاکہنا تھا کہ لاہور یونان کشتی حادثے میں لاہور اور فیصل آباد زون نے اب تک 5 انکوائریاں اور 149 مقدمات درج کئے.لاہور اور فیصل آباد زون نے کشتی حادثے میں ملوث 41 انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا۔
ڈی جی ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے میں ملوث ملزمان کو فورا گرفتار کرنے کے لئے مزید ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم جاری کیا۔
ڈی جی ایف آئی اے کاکہنا تھا کہ چھاپہ مار ٹیمیں انسانی سمگلرز کی گرفتاری کے لئے لواحقین سے مسلسل رابطے میں رہیں۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائیگی۔ کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹوں کے شناختی کارڈ اور بنک اکاونٹس فوری بلاک کئے جائیں۔انسانی سمگلروں کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کئے جائیں۔ملک کے تمام ایئرپورٹس پر تعینات افسران ملوث ایجنٹوں کے گرفتاری کے لئے کڑی نگرانی کریں۔ایئرپورٹ انچارجز اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی ایجنٹ بیرون ملک فرار نہ ہونے پائیں۔