ایک نیوز:آئی ایم ایف معاہدہ،معاشی صورتحال میں بہتری کے اثرات سونے کی قیمت پر بھی پڑگئے۔فی تولہ قیمت میں 8800روپے کی کمی ہوئی۔
ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 8800 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 7544 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 77 ہزار 641 روپے ہوگئی ۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالر کے اضافے سے 1912 ڈالر کا ہوگیا ۔