نانگا پربت سر کرنے کی مہم ، ہسپانوی سیاح چل بسا

نانگا پربت سر کرنے کی مہم ، ہسپانوی سیاح چل بسا

ایک نیوز: دنیا  کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سرکرنےکی مہم کے دوران   ہسپانوی سیاح  چل بسا۔

رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرصداقت علی  نے ہسپانوی سیاح کے موت کی تصدیق کردی ہے۔ اے سی صداقت علی کے مطابق   ہسپانوی سیاح کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی ہے۔ ہسپانوی سیاح کی شناخت کے حوالے سے فی الحال مزید تفصیلات سامنے نہ آسکی ہیں۔

واضح رہے کہ 8126 میٹر بلند نانگا پربت دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی ہے جسے آج پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی سر کرتے ہوئے  پہلی پاکستانی کوہ پیما  بن گئیں ہیں۔نائلہ کیانی نے ثمینہ بیگ اور دیگر پاکستانی کوہ پیماؤں نے بھی آج نانگا پربت سر کیا۔