ایک نیوز: چیئر مین پی ٹی آئی کیخلاف 10 مقدمات کی سماعتوں کو جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چیف کمشنر نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف اسلام آباد میں درج 10 مقدمات کی ضلعی کچہری میں مقرر سماعتوں کو جوڈیشل کمپلیکس منتقل کردیا ہے۔چیف کمشنر نے جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن اور تھانہ ترنول میں درج دو دو مقدمات پر کل سماعت ہوگی۔تھانہ کراچی کمپنی، کوہسار، رمنا، سیکریٹیریٹ، مارگلہ اور کھنہ میں بھی درج مقدمات پر کل سماعت ہوگی۔
یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے سیشن عدالت کو جوڈیشل کمپلکس منتقل کرنے کی درخواست دی تھی۔ درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد کچہری تاحال نئے جوڈیشل کمپلیکس میں منتقل نہیں ہو سکی ہے۔ایف ایٹ کچہری میں سکیورٹی خدشات کے باعث عدالت منتقل کی جائے۔