کوئٹہ وکیل قتل کیس ، چیئر مین پی ٹی آئی کی کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

 کوئٹہ وکیل قتل کیس ، چیئر مین پی ٹی آئی کی کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

ایک نیوز: کوئٹہ میں وکیل کے قتل میں نامزدگی  پرچیئرمین پی ٹی آئی نے کیس کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متفرق درخواست میں موقف اپنایا گیا ہےکہ درخواست گزار کا وکیل قتل کیس میں نامزدگی کے خلاف کیس زیر التوا ہے۔مقتول کے بیٹے نے درخواست گزار کے خلاف سازش کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرایا۔درخواست گزار کی حفاظتی ضمانت کی مدت آج ختم ہو رہی ہے۔

درخؤاست میں موقف اپنایا گیا کہ سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے  کوئٹہ کا سفر نہیں کر سکتا ہوں۔درخواست گزار کی زندگی کو لاحق خطرات کی وجہ سے مزید کاروائی روکی جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ انصاف کی فراہمی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیس کل کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔