اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور

Jul 03, 2023 | 14:06 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: چین کے پاکستان میں تعینات قائم مقام سفیر پینگ چنکسو نے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے ، پاک چین دوطرفہ تعاون کو بڑھانے اور مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

رپورٹ کے مطابق : چین کے پاکستان میں تعینات قائم مقام سفیر پینگ چنکسو نے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے ۔وزیر خزانہ نے قائم مقام سفیر کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان اور چین کے درمیان گہرے تاریخی دوطرفہ تعلقات کو سراہا۔

وزیر خزانہ نے قائم قام سفیر  کو آئی ایم ایف کے ساتھ 9ویں جائزے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹاف لیول کے معاہدے پر کامیابی سے پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے چارج ڈی افیئرز کو معیشت میں استحکام کے بارے میں بھی آگاہ کیا کہ حکومت کس طرح اس معاشی استحکام کو برقرار رکھنے اور معیشت کو ترقی کی طرف لے جانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

اسحاق ڈار نے متعدد محاذوں پر پاکستان کے لیے چین کی حمایت کو سراہا اوربالخصوص گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان کے ساتھ چینی مالیاتی اداروں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔پینگ چنکسو نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات کے بارے میں جذبات کا اظہار کیااور مشکل معاشی حالات کے باوجود ملک میں معاشی استحکام بحال کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات کو بھی سراہا۔

پینگ چنکسو نےے وزیر خزانہ کو مزید یقین دلایا کہ چینی حکومت پاکستان کی حمایت جاری رکھے گی۔دونوں فریقوں نے اقتصادی، تجارتی اور مالیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے لیے دستیاب مختلف وسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا تاکہ تعاون کو بے مثال سطح تک فروغ دیا جا سکے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہر قسم کے تعاون کے لیے جو پاکستان کو بیجنگ میں قیادت سے ہمیشہ حاصل رہا ہے کے لیے پینگ چنکسو کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں