ایک نیوز: نارووال میں میراں شاہ حسین کامشہور ٹک ٹاکر پولیس کےہتھے چڑھ گیا، ٹک ٹاکرعلی شان نےاپنے کتے کو قربانی کے جانورسے تشبہیہ دیدی۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکرعلی شان نے قربانی جیسے مقدس فریضہ کی توہین کی،اپنے کتے کو قربانی کے جانورسے تشبہیہ دی،علی شان اپنے پالتو کتے کے ساتھ قربانی کی ویڈیوبنارہا تھا کہ انفارمرکی اطلاع پر تھانہ صدرپولیس نے بروقت کارروائی کی۔
پولیس نے ملزم ٹک ٹاکرعلی شان کورنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ملزم علی شان پرتوہین مذہب کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے مسلمانوں کے احساسات کومجروح کیاہے،اہل علاقہ شہریوں نے فوری طور پرکارروائی اورملزم کو گرفتارکرکےحوالات میں بند کرنےپرایس ایچ او اعتزازبشیرکاشکریہ اداکیا۔